بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مینار پاکستان پر رکشہ ڈرائیورز کا احتجاج

لاہور میں مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ کے خلاف رکشہ ڈرائیورں نے مینار پاکستان میں احتجاجی کیمپ لگایا جس میں جماعت اسلامی کےرہنمالیاقت بلوچ، پی پی رہنماحسن مرتضیٰ نے بھی شرکت کی۔

احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی کےرہنمالیاقت بلوچ کاکہنا تھا کہ حکومت نااہل، ناکام اور عوام دشمن ہے، مہنگائی بیروزگاری، لاقانونیت، ناانصافی نے غریب کا کچومر نکال دیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک کے حالات لچھے دار تقریروں سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر پی پی رہنماحسن مرتضیٰ نے کہاکہ مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت، کورونا پر حکومت کا ضمیر جگانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نےکسی طبقے کو معاف نہیں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.