ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15جولائی سے مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے۔
15سے 17جولائی مون سون کا پہلا اسپیل کراچی میں برس سکتا ہے، کراچی میں معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں 10سے22 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال کے شمال مغرب میں 11جولائی کو بن سکتاہے، مون سون کی نمی والی ہوائیں گجرات کے راستے پاکستان میں داخل ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ 12جولائی کو تھرپارکر اور ارگرد کے علاقوں میں بادل برس سکتےہیں، 12جولائی کو کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.