وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے خاندان کیلئے اعزاز کی بات ہےکہ 64 کے انتخابات میں میرے تایا چوہدری الطاف مغربی پاکستان میں مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے قافلے کے اہم رہنماؤں میں سے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے مادرِ ملت کی 54 ویں برسی کے موقع پر محترمہ فاطمہ جناح کی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
فواد چوہدری کا تصویر سے متعلق کہنا تھا کہ جہلم میں محترمہ کا استقبال کرتے ہوئے یہ یادگار تصویر ہمارا اثاثہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے تایا چوہدری الطاف مغربی پاکستان میں مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے قافلے کے اہم رہنماؤں میں شامل تھے۔
Comments are closed.