بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب 41 کروڑ ڈالر ہوگئے

چین سے ایک ارب اور ورلڈ بینک سے 44 کروڑ ڈالر قرض ملنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب 41 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دو جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 58 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ارب 11 کروڑ ڈالر اضافے سے 17 ارب 23 کروڑ ڈالر رہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر 1 روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر کی بلند ترین سطح 14 اکتوبر 2016 میں 24 ارب 46 کروڑ ڈالر تاحال برقرار ہے۔

اندازے ہیں کہ آئندہ ہفتے ایک ارب بانڈ فروخت سے موصول ہونے والی رقم سے ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی نئی بلندی پر ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.