بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں کورونا کے 1257 نئے کیسز کی تشخیص، 12 مریضوں کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1257 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 773 ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 مریض انتقال کرگئے۔ 

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد7 ہزار 933 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا کے 1484 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 127 ہوگئی۔ 

وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد11ہزار 713 ہے جبکہ 1385مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.