جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ہم نے آج کے میچ کو بھی آسان نہیں لیا تھا، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم نے آج کے میچ کو بھی آسان نہیں لیا تھا۔

کولمبو میں نمیبیا کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا کہ جس میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، وہ میچ بھی ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈ کپ جیتنے پر ہے، ہم پراسیس پر عمل کر رہے ہیں، ہم جو اچھی چیزیں کرتے آ رہے ہیں، ہمیں انھیں جاری رکھنا ہوگا۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ہمیں اسی طرح بیٹنگ کرنا ہوگی، صاحبزادہ فرحان اچھی فارم میں ہیں، سپر ایٹ مرحلہ مشکل ہوگا پریشر والے میچز ہوں گے۔

شاہین آفریدی اور ابرار احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان دونوں کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو شامل کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز کے لحاظ سے تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ایسا نہیں کہ ہم زیادہ تجربات کر رہے ہیں، ٹی 20 کرکٹ میں آج کل زیادہ آل راؤنڈز ہی ہوتے ہیں۔

شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے، وہ لیجنڈز رہے ہیں، ورلڈ کپ میں وہ بھی، وہ کچھ نہیں کر سکے، جو ہم کر چکے ہیں، ہم نے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.