جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

روسی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

روسی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، تجارتی، معاشی اور انسانی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے اوپیک پلس فریم ورک کے تحت مشترکا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.