بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت بلوچستان کے پانی پر ڈاکا ڈال رہی ہے، لیاقت شاہوانی

بلوچستان حکومت نے سندھ پر پانی چوری کرنے کا الزام لگادیا اور ساتھ ہی حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی روکنے کی دھمکی دے دی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے سندھ پر بلوچستان کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت بلوچستان کے حصے کے پانی پر ڈاکا ڈال رہی ہے اور ہمیں حصہ نہیں دے رہی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے مزید کہاکہ سندھ حکومت بلوچستان کی زرخیز زمین کو بنجر کرنے پر تلی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ بلوچستان کو 42 فیصد پانی کم فراہم کررہا ہے، ہمیں صرف 7 ہزارکیوسک پانی مل رہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بلوچستان کو پورا پانی دینے سے انکار کردیا ہے، سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی سے77 ارب تک کا نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو مجبور ہو جائیں گے کہ حب ڈیم سے سندھ کا پانی روک دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.