بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نلتر ویلی میں نلتر سترنگی جھیل کے قریب گلیشیئر پھٹنے سے برفانی تودہ گرگیا

نلتر ویلی میں نلتر سترنگی جھیل کے قریب گلیشیئر پھٹنے سے برفانی تودہ گرگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برفانی تودے کے باعث نلتر نالے میں پانی کا بہاؤ رکنے سے جھیل بن گئی۔

پولیس کے مطابق نلتر نالے سے ملحقہ کچے مکانات، جنگل اور چرا گاہ کا وسیع حصہ زیر آب آگیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گلیشئر پھٹنے کے دوران ایک گاڑی اور 4 افراد علاقے میں موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.