بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف سوات پہنچ گئے

خیبر پختون خوا کی پرفضا وادی سوات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت کرنے لیے صدرِ مسلم لیگ نون اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سوات پہنچ گئے۔

سوات کے گراسی گراؤنڈ میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ آج سوات میں ہو گا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج سوات میں ہونے والے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کا وفد پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہو گا۔

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں…

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا ہے کہ صدر نون لیگ میاں شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ جائیں گے۔

نون لیگی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلی کا آغاز بالا کوٹ اور مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گراؤنڈ پہنچے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.