اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یکم جولائی سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے اعداد و شمار جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق آر ڈی اے میں شامل بینکوں کے اعداد و شمار یکجا کرکے ویب پیج پر جاری کردیے ہیں۔
ایس بی پی کے مطابق یکم ستمبر سے جون 2021 تک آر ڈی اے میں 1 ارب 56 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم ستمبر سے 30 جون 2021 تک 6 لاکھ 55 ہزار 181 آر ڈی اے کھولے گئے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یکم ستمبر 2020ء کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کیا تھا۔
Comments are closed.