وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن حقائق نظرانداز کرکے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی اداروں کے مطابق دنیا میں مہنگائی انڈیکس 40 فیصد بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جس نوعیت سے مہنگائی بڑھی ہے اس کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں اس تناسب سے نہیں آیا ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں خوردنی تیل کی قیمت میں 124 اور مکئی میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر سویا بین 73 فیصد، اناج اور دودھ کی قیمتوں میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.