بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوفیصد یقین ہونے تک ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرینگے، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ  جب تک کامیابی کا سوفیصدیقین نہ ہوا ان ہائوس تبدیلی کی حمایت نہیں کرسکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلاول نے حساب لگایا ہے تو  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اجلاس میں اس کو واضح کریں گے۔عبدالغفور حیدری نے بلاول بھٹو کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ  دوسری جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا، اتحاد میں رہتے ہوئے تنہا  پرواز اور فیصلے نہیں ہوتے، دوسری جماعتوں کا خیال رکھناپڑتاہے۔

The post سوفیصد یقین ہونے تک ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرینگے، عبدالغفور حیدری appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.