کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے نیانوٹی فکیشن جاری کردیا،ہر فرد کورونا سے بچنے کے لیے درمیانی فاصلے کا خاص خیال رکھے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی اداروں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا، 50فیصد عملہ گھر سے جبکہ باقی عملہ دفتر میں کام کرے گا،مارکیٹیں ، شادی ہالز اور شاپنگ مالز رات 10بجے تک کھل سکیں گے۔
نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس کے باہر بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہوگی،نوٹی فکیشن کا اطلاق 28فروری تک لاگو رہےگا، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
The post کورونا کے حوالے سےسندھ حکومت کا نیا نوٹی فکیشن جاری appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.