جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، حلیم عادل شیخ حراست میں لیے جانے کے بعد رہا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو حراست میں لینے کے بعد  پولیس نے رہا کردیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پہنچے جبکہ کئی کارکنان بھی ان کے ساتھ تھے اس مظاہرے میں خواتین کارکنان بھی شریک تھیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیراعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں نہیں کروائی جا رہی ہیں جس پر تحریک انصاف نے پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا۔

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حلیم عادل شیخ سمیت دیگر رہنماؤں اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر پریڈی تھانے منتقل کردیا۔

واقعے کے کچھ ہی دیر بعد پی ٹی آئی کے مزید کارکنان پریڈی تھانے کے باہر جمع ہوگئے اور حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی۔

پولیس حکام کے مطابق کچھ دیر بعد ہی تمام افراد کو تھانے سے رہا کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.