سندھ بھر میں کل سے درگاہیں اور مزارات کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، حکم نامے کے مطابق تمام مزارات پر کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
حکم نامہ کے مطابق تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں، مزارات اور درگاہوں پر احتیاطی تدابیر اور ہدایتی بینرز آویزاں ہوں۔
احکامات میں کہا گیا ہے کہ مزارات اور درگاہوں پر عوام کا رش نہ لگنے دیا جائے، زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی، بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی، مزارات پر روزانہ اسپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا، لنگر پر پابندی ہوگی۔
Comments are closed.