![](https://www.jasarat.com/wp-content/uploads/2020/02/White-house.jpg)
میانمار میں فوج نے بغاوت کردی اور ملک میں ایک سال کیلیے ایمرجنسی قائم کردی جس پر پر امریکا کا ردعمل آگیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوج کی جانب سے بغاوت کیے جانے کے بعد امریکا نے میانمار کی فوج کو ممکنہ ردعمل سے خبردار کیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ میانمار میں فوج نے اقدامات واپس نہ لیے تو امریکا ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
دوسری جانب امریکا کے علاوہ آسٹریلیا نے بھی میانمار میں منتخب رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ میانمار میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے ملک میں ایک سال کیلیے ایمر جنسی قائم کردی ہے اور برما کے مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نومبر میں میانمارمیں ہونے والے متنازع انتخابی نتائج کے بعد سول حکومت اور فون میں سخت کشیدگی تھی۔
The post میانمار میں فوجی بغاوت پر امریکا کا ردعمل appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.