بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کتنے کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی؟

معروف امریکی جرید بلوم برگ کا کہنا ہے کہ 62 ملکوں میں ویکسین کی 9کروڑ83 لاکھ ڈوز عوام کولگائی جاچکیں۔

بلوم برگ انٹرنیشنل کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا سےبچاوکی ویکسین عوام کولگائےجانےکاعمل جاری ہے اور کئی ممالک اپنی تیار کردہ ویکسین بھی عوام کو لگا رہے ہیں۔

اب تک 62 ملکوں میں ویکسین کی 9کروڑ83 لاکھ ڈوز عوام کولگائی جاچکیں۔ دنیابھرمیں اوسطاًہرروزویکسین کی 42 لاکھ ڈوزعوام کولگائی جا رہی ہیں۔

امریکا میں ویکسین لگانے کا عمل 14 دسمبر سے شروع کیا گیا تھا اور اب تک  کوروناویکسین کی3کروڑ18لاکھ ڈوزعوام کولگائی جاچکی ہے۔

مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لےکراسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ملک میں کورونا ویکسین لگنے کا آغاز منگل یا بدھ سے ہوجائے گا اور سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی، فرنٹ لائن ورکرز کے بعد دوسرے مرحلے میں ویکسین 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی جبکہ سرکاری سطح پر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 35 لاکھ24  ہزار 805 افراد متاثر، 22 لاکھ 37 ہزار 746افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 51 لاکھ 32 ہزار535 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post کتنے کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی؟ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.