کوئی جیف بیزوس کے ساتھ خلا کے سفر پر جانا چاہتا ہے تو ایک سیٹ خالی ہے
ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے کہا ہے کہ وہ اپنی خلائی کمپنی بلیو اوریجن کی خلا کے سفر کے لیے شروع کی جانے والی پہلی انسانی پرواز میں اپنے بھائی کے ساتھ سفر کریں گا۔
جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ سفر کریں گے۔ اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ خلا کا سفر ایک وہ چیز ہے جس کا خواب انھوں ‘اپنی تمام عمر’ دیکھا تھا۔
جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن خلا میں جانے والی اس پہلی انسانی پرواز میں اس جوڑے کے ساتھ والی نشت کی نیلامی بھی کر رہا ہے۔
جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔ فوربز میگزین کے مطابق ان کی دولت کی کل مالیت 186.2 بلین ڈالر ہے۔
انھوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’20 جولائی کو میں اپنے بھائی کے ساتھ یہ سفر کروں گا، اپنے بہترین دوست کے ساتھ ایک عظیم تجربہ کروں گا۔’
جیف بیزوس کے بھائی مارک نے ویڈیو میں اس کو ایک ‘نادر موقع’ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جیف بیزوس کے خلائی سفر پر جانے کے اعلان کے بعد سے بلیو اوریجن کے خلائی جہاز نیو شیپرڈ میں سیٹ کی نیلامی کی قیمت 28 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ خلائی جہاز میں سیٹ کی نیلامی کی آخری تاریخ 12 جون ہے۔
نیو شیپرڈ نامی خلائی جہاز خلا سے واپسی پر زمین پر عمودی طور پر لینڈ کر سکتا ہے۔ اس جہاز کا نام ایلن شیپرڈ کے نام پر رکھا گیا ہے وہ خلا میں جانے والے پہلی امریکی شہری اور دنیا کے دوسرے انسان تھے۔
بلیو اوریجن کی ویب سائٹ کے مطابق، کمپنی اپنے مسافروں کو زمین کی سطح سے 100 کلومیٹر (62 میل) سے زیادہ بلندی پر پرواز کروانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کی وجہ سے وہ مائیکرو گریویٹی یعنی کشش ثقل نہ ہونے کا تجربہ کرسکیں گے۔
اس خلائی جہاز میں چھ سیٹیں ہوں گی اور یہ واپس زمین پر پیراشوٹ کے ذریعے اترے گا۔
خلا میں ان کی پرواز سی ای او ایمازون کے عہدے سے سبکدوشی کے دو ہفتوں بعد آڑان بھرے گی۔
جیف بیزوس ایمازون کے سی ای او کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد بطور ایگزیکٹو چیئرمین ذمہ داریاں نبھائیں گے جس سے انھیں دیگر امور پر توجہ دینے کا وقت ملے گا۔
جیف بیزوس نے ایمازون کی بنیاد 30 برس قبل اپنے گھر کے گیراج میں رکھی تھی اور آج وہ دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کپمنیوں میں سے ایک ہے۔
Comments are closed.