بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، کورونا ویکسین سینٹرز میں اضافہ

پاکستان کے معاشی حب، شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ویکسین سینٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں ایک اور ویکسینیشن سینٹر بنا دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ویکسینیشن سینٹر سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں بنایا گیا ہے جس کے بعد کراچی میں کورونا کی ویکسین کے لیے مراکز کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی اور سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں کورونا ویکسین سینٹر بنایا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں جناح اسپتال، خالق دینا ہال میں سینٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ ضلع شرقی میں ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج اسپتال اور آغاخان اسپتال میں سینٹر بنائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.