بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 3 روز میں 1ہزار 98 پوائنٹس مثبت ہوگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں عید سے قبل شیئرز کا 100 انڈیکس تین روز میں 1ہزار 98 پوائنٹس مثبت ہوا ہوگیا۔

پی ایس ایکس کا ہنڈریڈ انڈیکس آج 231 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 174 پر بند ہوا ہے۔

ملک میں عید خریداری کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) شیئرز بازارمیں بھی کاروبار کا مسلسل دوسرا مثبت دن رہا ہے۔

بازارمیں آج 24 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

کاروبار بندش پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 808 ارب روپے ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.