بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شورکوٹ میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 4 مسافر ہلاک

شور کوٹ میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شور کوٹ پہنچا دیا گیا۔

علاوہ ازیں ملتان میں ہیڈ محمد والا پل پر ایمبولینس اور بس میں ٹکر کے نتیجے میں بھی ہلاکتیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا پل پر ایمبولینس اور بس کے درمیان ہونے والے تصادم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.