انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہِ اپریل کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان کو بھی شامل کرلیا ہے ۔
آئی سی سی کی جانب سے ماہِ اپریل کیلئے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کی فہرست میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر بابر اعظم اور فخر زمان کو اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ نیپال کے کوشال برنر بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان 10 مئی کو کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بابر اعظم نمبر ون او ڈی آئی بیٹمسین بن گئے ہیں۔
Comments are closed.