پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس کے دوران پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنوں میں جھگڑا ہوا ہے۔
خوشاب کے جمالی بلوچاں گرلز ہائی اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن نمبر 156 پر مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور سخت زبان بھی استعمال کی گئی۔
پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنوں میں ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے پر جھگڑا ہوا، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے۔
Comments are closed.