بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا، سعودیہ میں سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ میں توسیع

سعودی عرب نے کورونا کیسز بڑھنے پر سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ بڑھا دی، پابندیاں 31 مارچ کے بجائے17 مئی 2021 کو ختم ہوں گی۔

سعودی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے نتیجے میں مملکت میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 372 ہوگئی۔

دوسری جانب برطانیہ میں ایک ہی دن میں مزید 1200 افراد کورونا کے باعث جان سے گئے جبکہ امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ سے زائد اور مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

ادھر فرانس نے آج سے غیر یورپی یونین ممالک کے لیے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا جبکہ اٹلی میں آج سے کئی خطوں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا آغاز ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.