پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ منافع کمایا۔
بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے جنوری سے مارچ کے دوران کے ایس سی 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں نے 243 ارب روپے منافع کمایا ہے۔
یہ منافع اکتوبر سے دسمبر کے مقابلے 82 فیصد زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملکی 13 بینکوں نے 3 مہینوں میں 61 ارب روپے منافع کمایا ہے جو گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے 31 فیصد زائد ہے۔
100 انڈیکس میں شامل آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے 45 ارب روپے منافع کمایا تاہم ان کا منافع گذشتہ سہ ماہی سے 22 فیصد کم ہے۔
فرٹیلائزز شعبے نے پہلی سہ ماہی میں 25 ارب، آئی پی پیز نے 16 ارب، سیمنٹ کمپنیوں نے 15 ارب روپے منافع کمایا ہے۔
Comments are closed.