راولپنڈی میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 9 افراد انتقال کرگئے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق نے بتایا کہ شہر میں 24 گھنٹوں میں 75 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 9 افراد جان سے چلے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 316 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 95 ہزار 795 شہریوں اور 16 ہزار 521 فرنٹ لائن ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں اب تک 24 ہزار 142 کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈی سی راولپنڈی نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 1 ہزار 469 کورونا کے مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
انوار الحق کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 898 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.