بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زلمے خلیل زاد کی افغان صدر سے ملاقات، امن عمل کو زمینی حقائق کے مطابق ہونا چاہئے، اشرف غنی

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکا افغان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے۔ افغان امن عمل کو زمینی حقائق کے مطابق ہونا چاہئے۔

صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ افغان عوام اور حکومت کا سب سے اہم مسئلہ امن ہے۔

زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے بھی ملاقات کی۔

افغان حکام کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.