بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجموعی طور پر پروازوں میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے، پی آئی اے آپریشن کی وضاحت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعلامیہ پر  پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) آپریشن نے وضاحت دے دی۔

ایوی ایشن ڈویژن کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق پی آئی اےکو2005 سے 2020 میں 499 ارب 75 کروڑ کا نقصان ہوا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق این سی او سی ہدایات کی روشنی میں مجموعی طور پر پروازوں میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمی کے تناظر میں پی آئی اے کا فیصل آباد اور کوئٹہ کا فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔

وضاحتی بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ کوئٹہ کا دوسرے ملکی علاقوں سے رابطہ عید کے دنوں میں بھی بحال رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.