بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی 84 خوشاب میں 5 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر 5 مئی کو پورے حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جاری عوامی رابطہ مہم آج رات 12 بجےختم ہوجائے گی جس کے بعد کسی امیدوار کو جلسہ، ریلی یا کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کے خلاف کارروائی ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخابات میں 8 امیدواروں کے درمیان الیکشن ہوگا جن میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، نون لیگ کے ملک معظم کلو، پیپلزپارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔

خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 پر 5 مئی کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تیاریاں مکمل اور انتظامات کوحتمی شکل دےدی گئی ہے، حلقے میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی شامل ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز سمیت پولنگ سامان ریٹرننگ آفیسر کو بھیج دیا گیا، صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان خوشاب پہنچ گئے ہیں۔

الیکشن انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ،رینجرز اور پولیس سے تبادلہ خیال جاری ہے۔

دوسری جانب ڈی سی خوشاب کی جانب سے اعلان کردہ چھٹی کا اطلاق صرف الیکشن ایریا میں لاگو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.