بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترین گروپ کا عید کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ نے عید تک خاموشی اور عید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا، عید کے بعد ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید چار ارکان قومی اسمبلی کا جہانگیرترین سے رابطہ ہوا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت میں عدالت نے دونوں رہنماؤں کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی ترین گروپ کے وکلاء اور اکاؤنٹنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے کیس سے متعلق جہانگیر ترین کی ٹیم کا موقف سن لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی ظفر ایڈووکیٹ ایف آئی اے اور پراسیکیوشن ٹیم سے بھی ملاقات کا ایک دور کرچکے ہیں،اب تک علی ظفر ایڈووکیٹ نے چار میٹنگز کی ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ مجھے کارکنوں سمیت بہت سے لوگ فون کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون سمیت ہمارا کسی کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا ہے۔

سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کاکہنا ہے کہ مئی کے آخر تک وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر آج ہوئی سماعت میں عدالت نے دونوں رہنماؤں کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.