بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفرگڑھ میں بھی عوامی نمائندے کی بیوروکریسی سے تلخ کلامی کا واقعہ

مظفرگڑھ میں بھی رمضان بازاروں سے متعلق عوامی نمائندے کا بیوروکریسی سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔

ایم پی اے خرم لغاری اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک کی تلخ کلامی کی مبینہ ٹیلیفون کال منظر عام پر آ گئی۔

ایم پی اے خرم لغاری نے کہا کہ رمضان بازاروں کا وزٹ کرانے کا کہا تو آپ نے فون بند کردیا، ارشد ورک نے جواب دیا کہ فون کی بیٹری ختم ہوگئی تھی۔ آپ جب چاہیں وزٹ کریں، کونسا آپ سے لڑائی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا، آپ کو تو برآمد کیا گیا ہے، رش سب کے لیے ہے ، آپ آسمان سے اتری ہیں کیا ؟۔

خرم لغاری بولے لڑائی کرنا چاہتے ہیں تو میں آرہا ہوں، کدھر آنا ہے؟ میں تو جوان ہوں، لوگ کہیں گے بڈھا مار کھا کر آگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.