پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ این اے 249 پر 2 جماعتیں 15 دن پہلے ایک دوسرے کی تعریفیں کرتی تھیں، اب ن لیگ اور پیپلزپارٹی دست و گریبان ہیں، پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔
حیدر آباد میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوتے ہیں کوئی پارٹی شکست تسلیم نہیں کرتی۔
حلیم عادل نے کہا کہ دنیا میں فارم 45 اور دھاندلی کا معاملہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، سندھ حکومت سب اچھا ہے، کا راگ الاپ رہی ہے۔
Comments are closed.