بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد: ڈاکو کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ساتھی ہلاک ہو گیا۔

ملزمان ساتھی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈاکس میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا، قائد آباد میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے، سرجانی ٹاؤن میں شہریوں نے 2 ڈاکو پکڑ لیئے،1 شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جبکہ جھگڑے میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا جہاں مرسلین نامی شہری کے گھر میں 2 مسلح ڈاکو داخل ہو گئے۔

ملزمان نے اہلِ خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی گھر کے باہر موجود تھا۔

ایک ڈاکو نے اہلِ خانہ کو مزاحمت سے باز رکھنے کے لیے گولی چلا دی جو اس کے اپنے ہی ساتھی کو جا لگی جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

فائرنگ کرنے والا ڈاکو ہلاک ہونے والے ساتھی کی لاش موقع پر ہی چھوڑ کر اپنے تیسرے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.