ملک کے عوام سب سے زیادہ کس بات پر پریشان ہیں؟ مہنگائی، ملکی معاشی حالات یا بے روزگاری، گیلپ پاکستان نے اپنا سروے جاری کردیا۔
گیلپ پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق 92 فیصد پاکستانی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے شدید پریشان ہیں۔
76 فیصد عوام بے روزگاری پر فکر مند ہیں، ساٹھ فیصد افراد کو ملک کی معاشی صورت حال پر تشویش ہے۔
سروے کے مطابق 44 فیصد افراد نے اپنی مالی حالت کو پتلا قرار دیا۔
سروے میں شامل 1500 سے زائد افراد میں 38 فیصد شہری مستقبل میں بھی معاشی صورت حال کی بہتری سے نا امید نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب 23 فیصد سمجھتے ہیں کہ پچھلے چھ ماہ کے مقابلے میں اب صورت حال بہتر ہے۔
Comments are closed.