بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 249 میں تمام جماعتیں دھاندلی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں،عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں اسی لیے حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعےانتخابی اصلاحات لانے کا عزم رکھتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہی صورتحال ڈسکہ اورسینیٹ کے الیکشن میں بھی پیش آئی،  1970کے سوا ہر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات نے الیکشن نتائج کی ساکھ پر سوال اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعےانتخابی اصلاحات لانے کا عزم رکھتی ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے الیکشن میں شفافیت آئے گی اور ساکھ بہتر ہوگی۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ الیکشن میں شفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کےاستعمال سے جمہوریت بھی مضبوط ہوگی۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مریم نواز کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے2020 کا صدارتی الیکشن متنازعہ بنانے کیلئے ہر کام کیا، امریکی صدارتی الیکشن میں ٹیکنالوجی کےباعث ایک بھی بےقاعدگی نہیں ملی۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن نظام کی اصلاحات میں تعاون کیلئے اپوزیشن کو ایک سال سےکہہ رہےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.