بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے249، الیکشن قوانین کی 143 خلاف ورزیاں ریکارڈ

فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن)  نے این اے 249 ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی کے ضمنی انتخاب میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے143واقعات ریکارڈ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 58 خلاف ورزیاں ووٹ ڈالنے اور گننے سے متعلق ہیں جبکہ 11 واقعات میں ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے روکتےہوئے واپس بھیج دیا گیا۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مریم نواز کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔

  فافن کی رپورٹ کے مطابق تقریبا 40 فیصد افراد ووٹنگ سے جزوی جبکہ دیگر مکمل مطمٸن رہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دو واقعات میں غیر متعلقہ افراد اسکرین کے پیچھے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.