بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم استعفوں کا کہہ رہی تھی اب یہ سینیٹ اور ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیں گے، غلام سرور خان

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا  کہنا ہے کہ پی ڈی ایم استعفوں کا کہہ رہی تھی اب یہ سینٹ اور ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیں گے۔

چکری روڈ پنڈ دادو میں گیس پائپ لائن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے۔

 وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ سینٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانا چاہتے تھے، عمران خان کا موقف تھا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہو۔

 غلام سرور خان نے کہا کہ مسلم لیگ والے ایمان، ضمیر خریدنے کے ماسٹر ہیں، ماضی میں لوگوں کو پیسہ دے کر وفاداریاں تبدیل کی جاتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سیاست میں اس گندگی کا ذمہ دار ہے، پی ڈی ایم میں سب کی اپنی اپنی لائن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.