بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یومِ علیؓ پر ہر قسم کے جلوسوں پر پابندی کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر نے یوم علیؓ پر ہر قسم کے جلوسوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیرمذہبی امور نورالحق اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی۔

این سی او سی کے مطابق یومِ علیؓ کے موقع پر مجالس کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز کے تحت ہوگی۔

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) اسلام آباد میں ساؤتھ افریقین اور برازیلین کرونا وائرس کی اقسام کی تشخیص ہوئی ہے۔

یوم علیؓ پر جلوسوں پر پابندی کورونا کیسز بڑھنے پر لگائی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پابندی خاص طور پر شہری علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے پر لگائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.