بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے تمام امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108روپے 56 پیسے برقرار رہے گی۔ 

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110 روپے 76 پیسے برقرار رہے گی۔ 

اسی طرح مٹی کا تیل 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.