وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ این اے 249 پر دوبارہ گنتی کے لیے تیار ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ این اے 249 ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے پاس رہی ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ ضمنی الیکشن کے دوران کیا پولنگ اسٹاف نے کوئی شکایت کی ہے؟ کیا کسی پولنگ ایجنٹ کو نکالا گیا؟ ہم پھر بھی دوبارہ گنتی کے لیے تیار ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مسائل ضرور ہیں، اور حل بھی ہم نے ہی کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہم آپس میں مل کر رہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی سے متعلق لوگوں کے ذہن میں غلط تاثر ہے، عوام بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں، این اے 249 پر کامیابی پارٹی چیئرمین کے وژن کی جیت ہے۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ مفتاح اسماعیل تو ہمارے مشترکہ امیدوار تھے، اختلافات تو بعد میں ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این اے 249 پر ن لیگ کو اے این پی اور جے یو آئی بھی سپورٹ کررہی تھی، پوچھتا ہوں ان کے ووٹ کہاں گئے؟
Comments are closed.