پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اپریل میں 7 ارب 79 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
اپریل میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کی مالیت 359 ارب روپے رہی۔
شیئرز بازار کا 100 انڈیکس پورے مہینے میں 2 ہزار 478 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
اپریل میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 851 اور کم ترین سطح 43 ہزار 472 رہی۔
اپریل میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 173 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 718 ارب روپے ہے۔
اپریل میں 100 انڈیکس 325 پوائنٹس کم ہو کر 44 ہزار 262 پر بند ہوا ہے۔
Comments are closed.