بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کیسز مزید بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی: عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کورونا وائرس کیسز مزید بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔

عارف علوی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خطے میں کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ہماری حالت بھی پڑوسی ملک بھارت جیسی ہوسکتی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ نوجوان یہ کہتے ہیں کہ اُنہیں کورونا وائرس سے کوئی خطرہ نہیں تو میری اُن سے درخواست ہے کہ براہِ کرم! اپنے بزرگوں کے لیے احتیاط کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں ہماری منظم قوم سے اپیل کرتا ہوں ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ جائیں کیونکہ احتیاطی تدابیر ہی اس وائرس کا علاج ہیں۔

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان، تراویح، یومِ علی اور عید کے موقع پر ماسک پہنیں۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ علما کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.