بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قرعہ اندازی سے 2 روز قبل پرائز بانڈز کی بندش ڈیلرزنے مسترد کردی

پرائز بانڈ ڈیلرز نے 7500 اور 15000 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سے دو روز قبل اچانک بندش کو مسترد کردیا ہے۔

پرائز بانڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی سیف نے صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ 15000 اور 7500 روپے کے انعامی بانڈز کی بندش سے اربوں روپے کی سرمایہ متاثر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بانڈز کی بندش کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی رقم دے کر بانڈز کو 25 اور 40 ہزار روپے کے بانڈز میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح کا کہنا تھا کہ پرائز بانڈ ڈیلرز کا موقف درست ہے ، اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے 7500 اور 15000 والے انعامی بانڈز بند ہی کرنے ہیں تو 3 مئی کی قرعہ اندازی کے بعد کرے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.