بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے ،آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا  کہنا ہے کہ عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے حلقہ این اے 249  کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی والوں کا شکریہ اور ضمنی انتخابات میں جیت پرجیالوں کوسلام۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ شام پانچ جے تک بلا تعطل جاری رہی۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عبدالقادر مندوخیل حلقے کے عوام کی خدمت پر بھرپور توجہ دیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے عہدے دار آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر نے ڈی آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو 190 پولنگ اسٹیشنز تک برتری حاصل تھی

آصف زرداری کا پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق کہنا تھا کہ   بلاول بھٹو شہید نانا اور شہید والدہ کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.