بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے کرے گا، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا گزشتہ روز ہونے والے این اے 249  ضمنی الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ مفتاح کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا، پورا یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔

شہبازشریف کی جانب سے پی ایم ایل این کے امیدوار  مفتاح اسماعیل کو مبارکباد اور شاباش دی گئی ہے جبکہ این اے 249 کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔

شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اللّٰہ تعالی پر بھروسے اور قومی و عوامی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے،  این اے 249 کراچی میں مسائل کے خاتمے کے لیے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر نے ڈی آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو 190 پولنگ اسٹیشنز تک برتری حاصل تھی

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تمام پارٹی عہدیداروں بالخصوص کراچی کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں، ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر کارکنان اور پارٹی عہدیداروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ شام پانچ جے تک بلا تعطل جاری رہی۔

شہبازشریف کی جانب سے حمایت کرنے پر جے یو آئی ف اور اے این پی کا خصوصی شکریہ  بھی ادا کیا گیا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.