کراچی میں نیو کراچی صبا سینما کے قریب مین ہول میں گر کر لاپتہ ہونے والے تیسرے شخص کی لاش نالے سے نکال لی گئی، اورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ لیاری میں ڈکیتی مزاحمت پہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
نیو کراچی صبا سینما کے قریب گزشتہ روز بچے سمیت تین افراد مین ہول میں گرکر نالے میں بہہ گئے تھے، ایک بچے کی لاش اور ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا تاہم لاپتہ ہونے والے تیسرے شخص کی تلاش کا کام جاری رہا، صبح سویرے تیسرے شخص کی لاش بھی نالے سے نکال لی گئی۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خرم صادق نامی شخص جاں بحق ہوگیا، نامعلوم ملزمان نے مقتول کو قریب سے گولی ماری ہے۔
لیاری کے علاقے سنگولین میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تنویر اور نجیب نامی شخص زخمی ہوگئے،جبکہ سہراب گوٹھ کے قریب لاسی گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 4 سالہ بچی عائشہ زخمی ہوگئی۔
Comments are closed.