وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے الزام لگایا ہے کہ کرپٹ پیپلز پارٹی اور صوبائی الیکشن کمیشن کا کرپشن میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ الیکشن کے بعد ہر امیدوار لعن طعن کررہا ہے، غیر مطمئن ہے، سوائے اس کے جو انتخاب کی دوڑ میں تھا ہی نہیں۔
قبل ازیں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کے بیانات کے جواب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ کیا الیکشن سے پہلے ہی دل برداشتہ ہوگئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مصطفیٰ کمال صاحب اپنا لہجہ درست کریں۔
Comments are closed.