پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں ہم پیپلز پارٹی سے آگے ہیں، پیپلز پارٹی اگر کام کررہی ہوتی تو اچھا ہوتا یہ دونوں جماعتیں باتوں تک محدود رہیں۔
مفتاح اسمعٰیل نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے 15 سے 20 ہزار ووٹ ہوں گے، امید ہے این اے 249 میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 18 سے 20 فیصد ہوگا، امید ہے کہ خواتین ووٹرز کا ہدف بھی پورا ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہے، آج گرمی بھی زیادہ تھی الیکشن کمیشن سے وقت بڑھانے کا کہا تھا، ضمنی انتخاب چھٹی والے دن یا رمضان سے پہلے ہوتے تو زیادہ اچھا تھا۔
مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ تحریک انصاف اس ضمنی انتخاب پر پانچویں نمبر پر ہے، آج بھی ووٹرز کو ہزار روپے دینے کی باتیں سامنے آرہی تھیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی یہاں روڈ بنارہی تھی تحریک انصاف پائپ ڈلوا رہی تھی ہم نے کہا چلو کچھ کام تو ہورہا ہے۔
مفتاح اسمعیل نے کہا کہ میری توجہ سڑکوں اور کچروں پر نہیں حلقے میں پانی کی فراہمی پر ہوگی، کونسی منطق ہے بلدیہ کے لوگوں کو پانی خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.