بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیاقت یونیورسٹی حیدر آباد کا کورونا وارڈ مریضوں سے بھرگیا

حیدر آباد میں  کورونا وائرس  کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد کا کورونا وارڈ مریضوں سے بھر گیا۔

ترجمان لمس کا کہنا ہے کہ لمس حیدرآباد میں 36، لمس جامشورو میں 26 مریض داخل ہیں، جبکہ  مزید 12 داخلے کے منتظر ہیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر لالہ جعفر کا کہنا ہے کہ لطیف آباد کے 5 بڑےاسپتالوں میں آکسیجن ہے نہ وینٹیلٹرز، بھٹائی اسپتال، کوہسار اسپتال، گورنمنٹ پریٹ آباد اسپتال میں آئی سی یو وارڈ نہیں ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کم از کم شہریوں کو آکسیجن ہی مل جائے۔

جیو نیوز نے سوال کیا کہ ان مریضوں کو وینٹ کی ضرورت پڑی تو سہولت کہاں ملے گی، جس پر ڈی ایچ او نے کہا کہ  وینٹیلٹرز کے لئے لیاقت یونیورسٹی جانا ہوگا۔

ڈاکٹر لالہ جعفر کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.